اولیوزمایونیز
اجزاء۔
زیتون کا تیل۔ایک پیالی
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
رائی۔ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
سرکہ۔ ایک چائے کا چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
لیموں کا رس۔ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ
گرم پانی۔ ایک کھانے کا چمچ
زیتون۔ آٹھ عدد
ترکیب۔
نمک ، کالی مرچ اور رائی پیالے میں ڈالیں۔
انڈہ توڑ کر پھینٹ لیں۔
آدھا انڈہ مصالحے کے پیالے میں ڈالیں۔ اس میں تھوڑ ا تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر پھینٹتے جائیں۔
پھر لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈالیں اور خوب پھینٹیں۔
آخر میں اس میں زیتون ڈال کر مکس کرلیں ۔
ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں محفوظ کرلیں ۔ سینڈوچ اور برگرمیں لگا کر استعمال کریں۔
Comments
Post a Comment