اسٹیمڈ فش ود مشروم نوڈلز


صحت مند رہنا ہے تو بھاپ سے بنے کھانے کھائیں

اجزاء:
مچھلی (بغیر کانٹے کے) ۔1کلو ،
چائنیز مشروم۔ 8عدد،
ادرک پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ،
لہسن پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ،
ہرا پیاز۔ 4عدد،
سرکہ۔ 1کھانے کا چمچ،
نمک ۔حسب ِ ذائقہ،
ہرا دھنیا۔ 2کھانے کے چمچ (باریک کاٹا ہوا)،
نوڈلز۔1 کپ (ابال لیں)،
پام آئل۔ 4کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک اوون پروف باؤل میں مچھلی اور مشرومز کو مکس کر لیں۔ 
اس کے بعد اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، ہراپیاز، سرکہ، نمک، ہرا دھنیا اور پام آئل اچھی طرح مکس کردیں۔
 اس باؤل کو اسٹیمر پرتقریباً 8سے 10منٹ کے لیے ڈھک کر پکائیں۔
 تیارشدہ نوڈلز ایک سرونگ ڈش میں بچھا دیں۔
 درمیان میں مچھلی اور مشروم کری ڈال دیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

Comments