پین کیک
اجزاء۔
میدہ۔ ایک پیالی
چینی۔ ایک چٹکی
نمک۔ ایک چٹکی
انڈا ۔ایک عدد
دودھ یا پانی ۔ایک پیالی
آئل یا گھی۔ چار سے چھ ٹیبل سپون
ترکیب۔
میدے میں نمک ملا کر چھان لیں۔ دودھ، انڈہ شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں ۔مکسچر نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا، اس میں چینی بھی ڈال دیں۔ فرائنگ پین کو آئل سے اچھی طرح چکنا کر کے ہلکی آنچ پر گرم کر یں۔ درمیانے سائز کی پیالی میں آمیزہ لے کر فرائنگ پین میں ڈالیں۔ ہینڈل پکڑ کر گھماتے رہیں تاکہ آمیزہ برابر آجائے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب کناروں سے چھوڑنے لگے تو صاف برتن میں اتارلیں۔ اس کو شہد ، مختلف قسم کے جام اور شیرے میں پکے تازہ پھل کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے
Comments
Post a Comment