اسٹفڈ ایگ
اجزاء۔
انڈے۔ چھ عدد (سخت اْبلے )
وائٹ سوس۔ آدھا کپ
شملہ مرچ۔ ایک عدد (باریک کٹی)
گاجر۔ ایک عدد (باریک کٹی)
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
بریڈ کرمز۔ حسب ضرورت
انڈا (کچا)۔ ایک عدد
تیل۔ فرائی کیلئے
ترکیب۔
اْبلے انڈوں کے دو حصے کر کے زردی الگ کر لیں۔ اور زردیوں میں وائٹ سوس، شملہ مرچ، گاجر ، نمک اورکالی مرچ پاؤڈر مکس کریں۔
اب انڈے کی سفیدی کو اس مکسچر سے ڈھانپ دیں۔
پہلے انڈے میں ڈٍپ کریں پھر بریڈ کرمز لگائیں اور فریج میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں۔
پھر ڈیپ یا شیلو فرائی کرلیں۔ کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
Comments
Post a Comment