ٹریفک لائٹ اسکر مبلڈ ایگز



ٹریفک لائٹ اسکر مبلڈ ایگز
اجزاء۔
انڈے ۔چھ عدد
پانی ۔تین کھانے کے چمچ
کریم۔ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
آئل ۔ایک چوتھائی کپ
پیاز۔ ایک عدد (کَٹی ہوئی)
شملہ مرچ۔ ایک عدد (کیوبز میں کٹی ہوئی)
سوئیٹ کارن ۔دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر۔ ایک عدد (کیوبز میں کٹا ہوا)
ترکیب۔
ایک پیالے میں انڈے، پانی، کریم، نمک اور کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔
پھرایک برتن میں تیل گرم کریں۔
اس میں پیاز، شملہ مرچ، سوئیٹ کارن اور ٹماٹر ڈال کر نرم ہوجانے تک فرائی کرلیں۔
اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
انڈے اچھی طرح پک جائیں تو چولہے سے اتار لیں۔
اور ٹوسٹ کی ہوئی بریڈ سلائس کے ساتھ پیش کریں۔

Comments