انڈوں کا مغز
آنکھوں کے لئے بہترین غذا
انڈے میں پایا جانے والا
Lutein اور
رکسینتھن کیراٹنائڈ اجزاءکی اقسام ہیں۔ یہ دونوں اجزاءکسی بھی اور غذا کی نسبت
انڈے سے نسبتاً آسانی کے ساتھ اور بہتر کوالٹی میں حاصل ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے
انڈہ کھانے والوں میں ان اجزاءکی وجہ سے آنکھوں کی بیماری کیٹریکٹ کا خدشہ بہت کم
ہوجاتا ہے۔
-2 مفید کولیسٹرول
ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام
کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے
سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا۔
-3 دل کی بیماری سے تحفظ
انڈوں میں پایا جانے والا
کولیسٹرول HDL قسم
کا ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری
اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
-4 پروٹین کا خزانہ
ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی
پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں
پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کے نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً
بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم
ہے۔
اجزاء۔
انڈے۔ چھ سے سات عدد
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
دودھ۔ آدھا کپ
ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل۔ دو کھانے کے چمچ
پیاز ۔ایک عدد
ہری مرچ ۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
ٹماٹر۔ دو عدد
ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ
قصوری میتھی۔ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی
ترکیب۔
ایک پیالے میں انڈے، نمک، دودھ اور
ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ایک پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال
کر انڈے کے مکسچر کو ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
ایک دوسرے پین میں آدھے کپ تیل میں
پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔
پھر اس میں ہری مرچ ڈال کر پکالیں۔
پھر ٹماٹر، ہلدی، نمک، گرم مصالحہ،
آدھا چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ اور آدھا چائے کا چمچ قصوری میتھی ڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں باقی قصوری میتھی، چاٹ
مصالحہ اور آدھی گٹھی ہرا دھنیا ڈال کر پکالیں۔
جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں انڈوں
کو ڈال کر پکالیں۔
پھر اس کو ڈش آؤٹ کرکے باقی ہرا
دھنیا ڈال کر سرو
کریں
کریں
Comments
Post a Comment