اسٹیمڈ پڈنگ
اجزاء:
پانی۔ ایک کپ،وائٹ شوگر۔ آدھا کپ،براؤن شوگر۔ آدھا کپ،کشمش۔ ایک سو گرام،کھجور۔ ایک سو گرام،مربہ۔ ایک سو گرام،انجیر۔ ایک سو گرام، کھوپرا۔ ایک سو گرام،مکھن۔ ایک سو پچیس گرام،دار چینی ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،میٹھاسوڈا۔ ایک چائے کا چمچ،میدہ ۔ایک کپ،انڈے۔ دو عدد
سیب کا جوس۔ دو کھانے کے چمچ،
ترکیب۔
1۔ایک برتن میں پانی، وائٹ شوگر، براؤن شوگر، کشمش، کھجور، مربہ، انجیر، کھوپرا، مکھن اور دار چینی کو ڈال کر دس سے پندرہ منٹ بوائل کر لیں۔
2۔پھر اس کو چولہے سے اُتار دیں اور ٹھنڈا کر لیں۔
3۔اب اسے دوبارہ چولہے پر رکھ کر سوڈا، میدہ اور انڈوں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
4۔پھر اس میں سیب کا جوس ڈال دیں۔
5۔اب اس مکسچر کو مولڈ میں ڈال دیں اور فوائل سے ڈھک دیں۔
6۔پھر ایک پین میں پانی ڈال کر اس مولڈ کو رکھ دیں اور تقریباً پانچ گھنٹے تک پکنے دیں۔
7۔آخر میں چولہا بند کر دیں اور اُتار کر سرو کریں۔
۔
Comments
Post a Comment