سمودی



گرین سمودی
اجزاء:
پالک چند پتے
دودھ آدھا کپ
سبز سیب (کٹے ہوئے) 3عدد
کیلا 1عدد
ترکیب: سب سے پہلے پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر چند پتے الگ کر لیں اب گرائینڈر میں دودھ، سبز کٹے ہوئے سیب، کیلا اور پالک ڈال کر گرائنڈ کرلیںاس میں برف ڈالیں اور مزیدار گرین سمودی سے لطف اٹھائیں۔
پائن ایپل اورادرک سے بنی سمودی
اجزاء:
پائن ایپل (چھوٹے کٹے ہوئے) ایک کپ
دہی آدھا کپ
دارچینی 2عدد
ادرک(چھیلا اور کوٹا ہوا) ایک انچ کا ٹکڑا
پائن ایپل جوس 1کپ
ترکیب: پائن ایپل ادرک سمودی بنانے کیلئے سب سے پہلے بلینڈر میں پائن ایپل، دہی اور دارچینی کا ٹکڑا ڈال لیں اور ساتھ ہی ادرک اور پائن ایپل جوس ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اورصحت سے اور لذت سے بھرپور سمودی کا مزہ لیں۔
ایلوویرا سمودی
اجزاء:
بادام کٹے ہوئے ایک کپ
شہد 3کھانے کے چمچ
بلیو بیری آدھا کپ
ایلوویرا جیل آدھا کپ
ناریل کا تیل آدھا کپ
تخم بالنگو ایک کھانے کا چمچ
پروٹین پائوڈر ایک چمچ
ترکیب: سب سے پہلے بلینڈر میں ایلوویرا جیل، شہد، بادام اورناریل کا تیل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں تخم بالنگو اور پروٹین پائوڈر ڈال سکتی ہیں۔ تخم بالنگو اور پروٹین پائوڈر بھی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں اوربرف شامل کر کے ایلوویرا سے بنی سمودی سرو کریں۔ نوٹ (ایلوویرا چہرے، بالوں، بلڈپریشر، قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بہترین ہے۔ اس کے بے پناہ فوائد ہیں اس لئے آپ ایلوویرا کے فوائد سے لطف اندوز ہوںکیونکہ یہ نہ صرف چہرے بلکہ صحت کیلئے بھی بہترین سمودی ہے)
اورنج سمودی
اجزاء:
مالٹے(چھیلے ہوئے) 4عدد
دودھ 1کپ
شہد 2چمچ
ونیلا ایکسٹریکٹ 1چمچ
بادام(کٹے ہوئے) 2کھانے کے چمچ
ترکیب: ایک بلینڈر میں مالٹا، دودھ، شہد اور ونیلا ایکسٹریکٹ ڈال لیں اور ساتھ ہی اپنی مرضی سے خشک میوہ جات بھی ڈال سکتے ہیں۔ ان سب اجزاء کو ملا کر بلینڈ کرلیں اوربرف ڈال کر مزیدار مالٹا سمودی سے فائدہ اٹھائیں۔

Comments