بیکڈ بینز
اجزاء۔
بینز۔ پانچ سو گرام
زیتون کا تیل۔ ایک کھانے کا چمچ
سوسجز۔ دو عدد
پیاز ۔آدھی کٹی ہوئی
لہسن ۔چار جوے کٹا ہوا
روز میری۔ ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
شہید ۔دو کھانے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ۔ ایک چوتھائی کپ
ٹومیٹو سوس۔ پندرہ اونس
چکن یخنی۔ دو کپ
نمک ۔حسب ذائقہ
پارسلے۔ آدھا کپ کٹے ہوئے
سرکہ۔ دو کھانے کا چمچ
ترکیب۔
بینز کو رات بھر پانی میں بھگوئیں اور اگلے دن ابال لیں ۔پین میں تیل گرم کر کے آدھی پیاز اور سوسجز کوہلکاسا پکا لیں۔اس میں کٹا لہسن ، کٹی لال مرچ اور روز میری ڈال کر ایک سے دو منٹ پکا لیں۔پھر شہد ، ٹماٹر کا پیسٹ، ٹومیٹو سوس اور یخنی ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور بین کو شامل کر لیں۔اب ڈھک کر دم پر پکنے دیں اور سرو کرتے وقت پارسلے اور سرکہ ڈال دیں۔
Comments
Post a Comment