پہلے صرف لوگ ڈائیٹنگ کی غرض سے بھاپ سے بنے کھانے کھاتے تھے مگر اب لوگ اپنی صحت اچھی رکھنے کے لیےروزمرہ کے کھانوں کو بھاپ پر بنا رہے ہیں۔یہ کھانے صرف صحت بخش ہی نہیں بلکہ ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں۔ تیل اور گھی سے تیار کردہ کھانے ذائقے دار ضرور مگر صحت کے لیے کسی حد تک مضر بھی ہوتے ہیں۔یہ دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار کو بھی بڑھاتے ہیں جو کہ نہایت نقصان دہ ہے ۔جبکہ بھاپ میں بنے کھانےغذا میں سے فیٹس کو ختم کرتے ہیں ۔ یہ کھانے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔بھاپ میں پکے کھانوں میں قدرتی غذائی اجزاء،وٹامن اور معدنیات برقرار رہتے ہیں۔ اسی سوچ کے پیشِ نظر لوگ بھاپ سے بنےکھانوں کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔اب تو لوگوں نے باقاعدہ الیکٹرک سٹیمر خرید لیے ہیں۔اس کے علاوہ بھاپ والے کھانوں کو پریشر کوکر،مائیکرو ویو اوون اور بڑے ڈھکن والے پتیلے میں بھی پکایا جاسکتا ہے ۔بھاپ میں کھانا پکانے کا طریقہ صدیوں سے رائج ہے۔یہ کھانے اپنے ہی پانی میں پکتے ہیں ۔اس میں پانی کو بہت زیادہ گرم کیا جاتا ہے۔
کھانوں پر چاروں طرف سے پہنچنے والی گرمی کھانوں کے قیمتی اجزاءکو ضائع کئے بغیر انہیں کھانے کے قابل بناتی ہے۔بھاپ میں پکے ہوئے کھانےبے رنگ ہوتے ہیں جب کہ کھانوں کو میرنیٹ کرنے کے بعدپکانےسےان کا رنگ آجاتا ہے۔ بھاپ میں مصالحے دار کھانے تیار کرنے کے لئے انہیں ویکس پیپر،کیلے یا بانس کے پتوں میں لپیٹ کر بھاپ میں پکایا جاسکتا ہے۔اس طریقے سے بھاپ میں پکائے گئے کھانے نہایت لذیذ ،ذائقہ دار اور خوش رنگ تیار ہوتے ہیں۔ بھاپ میں مختلف میٹھے پکوان بھی بنائے جاسکتے ہیں ۔بھاپ سے بنے چند کھانوں کی ریسیپی توجہ فرمائیں۔
اسٹیمڈ فش ود مشروم نوڈلز
Comments
Post a Comment